کاروار:24/ارچ (ایس او نیوز)ہمارا ملک بھارت جس طرح پولیو سے نجات حاصل کرچکا ہے اسی طرح دق کی بیماری (ٹی بی ) جیسی خطرناک متعدی بیماری سے پوری طرح چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے بھارت کو ٹی بی سے پاک ملک میں منتقل کرنے کا مضبوط فیصلہ لینے کی کاروار روٹری کلب صدر راجیش ورنیکر نے اپیل کی۔
وہ یہاں سنیچر کو ضلع محکمہ صحت عامہ کے ہال میں ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت ، کاروار میڈیکل سائنس سنٹراور مختلف این جی اؤز کے اشتراک سے عالمی یوم ِ انسداد تپ دق کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ ضلع محکمہ صحت عامہ کے آفیسر ڈاکٹر جی این اشوک کمار نے پروگرام کی صدارت کرتےہوئے کہاکہ امسال یوم ِانسداد تپ دق کے نعرہ ’’قائدین چاہئے۔ تپ دق کو ختم کرو‘‘ہے۔ اس کے تحت ہم سب سماج کے قائد بن کر معاشرے میں اگر کوئی متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے تو انہیں قریب کے اسپتال میں داخل کرا کے تعاون کریں۔ سماجی خدمت کے ذریعے معاشرے میں ایک مثالی فرد بننے کی انہوں نے طلبا سے اپیل کی۔ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر سریش بھٹ خانگی ڈاکٹروں میں سے کوئی دق کے مریض کا علاج کرنے میں غفلت برتتا ہے تو جرم قرار دیا گیا ہے اور جو ڈاکٹر ایسے مریضوں کا علاج کرتاہے انہیں 500روپئے عطیہ کے طورپر دینے کا اعلان کیا۔ پروگرام میں کئی ایک این جی اؤز کے عہدیداران ، محکمہ کے افسران اور عملہ سمیت طلبا بھی شریک تھے۔
پروگرام سے پہلے ٹی بی کے متعلق عوامی بیداری پیدا کرنے کےلئے نکالی گئی ریلی کو ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے ہری جھنڈی دکھائی ۔ ریلی ڈی سی دفتر سے نکل کر کورٹ سرکل ، سبھاش سرکل ، سویتا ہوٹل روڈ سے ہوتے ہوئے ضلع محکمہ صحت کے دفتر پہنچ کر جلسہ میں منتقل ہوگئی ۔
